کٹھمنڈو (لارڈ میڈیا): نیپالی کوہ پیما داوا شرپا ماؤنٹ ایورسٹ پر 6 دن لاپتہ رہنے کے بعد زندہ مل گیا۔ داوا کے اہلخانہ نے اسے مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔ داوا نے بتایا کہ وہ برف چبا کر اور چاکلیٹس کھا کر زندہ رہا۔ آکسیجن سلینڈر خالی ہونے پر وہ پیچھے رہنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ داوا کو کٹھمنڈو کے اسپتال میں ڈی ہائیڈریشن، فروسٹ بائیٹ اور ایک ٹوٹی ہڈی کے علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے نیپال آتے ہیں، اور متعدد سیاح اس مہم میں جان گنوا بیٹھتے ہیں۔
نیپالی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ سے زندہ برآمد