میکسیکو (لارڈ میڈیا): میکسیکو کے شہر سانتا سیسیلیا ٹیپیٹ لاپا میں ایک غیرفعال آتش فشاں کے اندر تعمیر کردہ فٹبال میدان ‘فیلڈ آف دی گاڈز’ منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ یہ میدان قدرتی مناظر سے گھرا ہوا ہے اور ہر اتوار کو مقامی افراد کی امیچور لیگ کے میچز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ٹیوکا امیچور لیگ میں 10 ٹیمیں شامل ہیں، جن میں ہر ٹیم قصبے کے ایک خاندان کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہاں عمر کی کوئی قید نہیں ہے، لہذا نوجوان اور بزرگ کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے ہیں۔
خواتین کھلاڑی میدان میں شامل نہیں ہوتی، مگر وہ تماشائیوں کی حیثیت سے اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت میں جوش و خروش دکھاتی ہیں۔
میدان کی تعمیر کی وجہ علاقے کی جغرافیائی خصوصیات تھیں، جہاں ہموار زمین کی کمی تھی۔ آتش فشاں کی نسبتاً سیدھی زمین کو فٹبال کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔
‘فیلڈ آف دی گاڈز’ نہ صرف مقامی فٹبال کا مرکز ہے بلکہ اپنی غیر معمولی لوکیشن کی بنا پر دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ بھی جذب کر رہا ہے۔


