ہومUncategorized2050 تک لاہور اور فیصل آباد دنیا کے گرم ترین شہروں میں

2050 تک لاہور اور فیصل آباد دنیا کے گرم ترین شہروں میں

لاہور (لارڈ میڈیا): حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے نظام ایل نینو سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں 2050 تک لاہور اور فیصل آباد دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔ گرمی کی شدت سے ان شہروں میں اموات کی شرح میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی ہیٹ ویو کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا ہے کہ ایل نینو کے زیر اثر درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، جو کہ پنجاب کے شہری علاقوں میں اونچی عمارتوں، گاڑیوں کے دھوئیں، درختوں کی کمی اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کی وجہ سے ہیٹ ویوز کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 5 جون تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ماہر ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار احمد کے مطابق دنیا بھر میں درجہ حرارت میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ کراچی میں یہ اضافہ 4.5 فیصد اور لاہور میں 4.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے بتایا کہ درخت لگانے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور سوسائٹیز کو 7 فیصد درخت لگانے پر این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ نسلوں کو ہیٹ ویوز سے بچانے کے لئے حکومت کو فوری طور پر ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں