ہومانٹرنیشنلایران کا امریکا اور اسرائیل پر یو اے ای کی سرزمین کے...

ایران کا امریکا اور اسرائیل پر یو اے ای کی سرزمین کے استعمال کا الزام عائد

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کیا ہے اور ان کے پاس اس دعوے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے مزید کہا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے یو اے ای کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو ایران کے ساتھ خراب تعلقات کی وجہ قرار دیا۔

عباس عراقچی نے لبنانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر مکمل اختیارات کے ساتھ قیادت کر رہے ہیں اور ان کی ہدایات فوری طور پر حکام تک پہنچائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جارحیت مسلط کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔ خلیجی ممالک کو واضح کر دیا گیا تھا کہ کسی حملے کی صورت میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکی فوجی اڈے اگر خلیجی ممالک میں موجود نہ ہوتے تو حملے کی نوبت نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے خلیجی ممالک کو سکیورٹی دینے کی بجائے عدم تحفظ سے دوچار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں