ہومانٹرنیشنلآسٹریلیا میں غیر قانونی کاکروچ برآمد، بڑا آپریشن

آسٹریلیا میں غیر قانونی کاکروچ برآمد، بڑا آپریشن

سڈنی (لارڈ میڈیا): آسٹریلیا میں محکمہ تحفظِ ماحول کے حکام نے نیو ساؤتھ ویلز کے شہر باتھرسٹ میں ایک لاکھ سے زائد غیر قانونی کاکروچ برآمد کر لیے ہیں۔ یہ کاکروچ تجارتی پیمانے پر پالا جا رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ یہ آسٹریلیا کی تاریخ میں غیر ملکی بغیر ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔

حکام نے مڈگاسکر ہِسنگ اور ڈوبیا نسل کے کاکروچ برآمد کیے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً دو لاکھ آسٹریلوی ڈالر بتائی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کاکروچ ممکنہ طور پر پالتو جانوروں کی خوراک کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ غیر ملکی کاکروچ ماحولیاتی خطرات کا باعث بن سکتے ہیں اور ان کی درآمد، پرورش یا فروخت قانوناً ممنوع ہے۔

آسٹریلیا میں سخت بایو سکیورٹی قوانین کے تحت زراعت اور قدرتی ماحول کو نقصان دہ جانداروں سے محفوظ رکھا جاتا ہے۔ ان قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

محکمہ تحفظِ ماحول کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں ملوث شخص پر فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تاہم قانونی کارروائی کا آغاز ممکن ہے۔ تمام برآمد شدہ کاکروچوں کو تلف کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں