ہومUncategorizedپاکستان فٹبال ٹیم کی 961 دن بعد تاریخی کامیابی

پاکستان فٹبال ٹیم کی 961 دن بعد تاریخی کامیابی

مالے (لارڈ میڈیا): پاکستان فٹبال فینز کے لیے خوشخبری، قومی ٹیم نے 961 دن بعد فٹبال کے میدان میں کامیابی حاصل کرلی۔ ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان مالدیپ کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستان کے عمر نواز، عبدالصمد ارشد اور ہارون حامد نے گول اسکور کیے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد مالدیپ کے خلاف میچ جیتنا ضروری تھا۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوا، لیکن دوسرے ہاف میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ 54 ویں منٹ میں عمر نواز نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔

عمر نواز کے بھائی حارث نواز 2014 کے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہوئے تھے، اور وہ 2015 میں برطانیہ منتقل ہوکر فٹبال کھیلنے لگے۔ 84 ویں منٹ میں عبدالصمد نے دوسرا گول کیا، اور تین منٹ بعد ہارون حامد نے تیسرا گول کرکے میچ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں کردیا۔

یہ مالدیپ کے خلاف 1991 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فٹبال کامیابی ہے۔ پاکستان نے آخری میچ 17 اکتوبر 2023 کو کمبوڈیا کے خلاف جیتا تھا۔ پاکستان ٹیم 7 جون کو افغانستان کے خلاف اپنا آخری پول میچ کھیلے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں