ہومتازہ ترینبیوی کو طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، لاہور...

بیوی کو طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نکاح کے بعد بیوی کو اس کے طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کے جسٹس سلطان تنویر نے حق مہر میں دی گئی زمین کے تنازع پر خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا زمین کی جگہ 16 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور کیس دوبارہ سماعت کے لیے واپس بھجوا دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان 2015 میں نکاح ہوا، حق مہر دو ایکڑ زمین رکھی گئی، جبکہ شوہر نے زمین کی جگہ 2015 کے ریٹ کے تحت 16 لاکھ روپے ادا کیے اور ٹرائل کورٹ نے اس فیصلے کو درست قرار دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر زمین کی جگہ رقم ادا کرنی ہے تو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کی جائے، نکاح نامہ ایک سول معاہدہ ہے، اس کی شرائط فریقین کی نیت کے مطابق سمجھی جائیں، نکاح نامے کی کسی شق کی تشریح کرتے وقت فریقین کی حقیقی نیت جاننا ضروری ہے۔

ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ عدالتوں کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ نکاح کے وقت خاتون کو اپنے حقوق کا علم تھا یا نہیں، شوہر کسی ابہام کا فائدہ اٹھا کر بیوی کے حقوق سلب نہیں کر سکتا، ٹرائل کورٹ نے حق مہر کی شق کی درست تشریح نہیں کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں