ہومانٹرنیشنلافغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیاں بڑھ گئیں

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیاں بڑھ گئیں

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ کولیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کولیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل تالاتبیک ماسادیکوف نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں۔

افغانی جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق سی ایس ٹی او کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی سے خبردار کر چکے ہیں، جس سے یورپ اور ایشیا کے امن کو خطرہ ہے۔

آندرے سیرڈیُکوف کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کو بڑھا رہی ہے۔

روسی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا تھا کہ افغانستان میں تقریباً 18 سے 23 ہزار دہشتگرد موجود ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں