بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے نام نہاد "جبری مشقت” کے بہانے چین کے خلاف یکطرفہ تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے جمعرات کے روز ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران نام نہاد "جبری مشقت” سے منسلک معیشتوں پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی امریکی تجویز سے متعلق سوال کے جواب میں وضاحت کی کہ سیکشن 301 کی تحقیقات کے حوالے سے چین کا موقف ہمیشہ مستقل اور واضح رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نام نہاد "جبری مشقت” کے بہانے چین پر عائد کی جانے والی تجارتی پابندیوں سمیت ہر قسم کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اس سے قبل بھی کئی بار اس مسئلے پر اپنے سنجیدہ اور ٹھوس موقف کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر مثبت سمت میں کام کرے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھے۔


