ہومانٹرنیشنلکویت میں ایرانی حملوں پر ایرانی سفارتکار کی طلبی، 2 سفارت کار...

کویت میں ایرانی حملوں پر ایرانی سفارتکار کی طلبی، 2 سفارت کار ملک بدر

کویت (شِنہوا) کویت نے ایران کے ناظم الامور کو طلب کیا جبکہ دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا اور ملک میں ایرانی سفارتی مشن کے حجم کو کم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ اس بات کی دوبارہ تصدیق کی کہ اس کی سرزمین اور فضائی حدود کسی بھی ملک کے خلاف حملوں کے لئے استعمال نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ حمد سلیمان المَشعان نے ایران کے سفارت خانے کے ناظم الامور حمید یعقوبی فار کو جاری حملوں سے متعلق ایک سرکاری احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

وزارت نے بتایا کہ کویت نے ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ناپسندیدہ قرار دے کر 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

المشعان نے کہا کہ یہ فیصلہ "مسلسل اور کھلم کھلا” بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

کویت کے موقف کو دہراتے ہوئے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو کسی بھی ریاست کے خلاف مخاصمانہ کارروائیوں کے لئے استعمال کئے جانے کو "مکمل طور پر مسترد” کرتا ہے۔

انہوں نے ایران کے ان الزامات کی بھی تردید کی کہ امریکہ نے کویت کی سرزمین سے حملے کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے کویت کے خلاف الزامات "بے بنیاد” ہیں اور ایسے دعوے کویتی سرزمین یا شہری تنصیبات پر حملوں کا جواز نہیں بن سکتے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں