ہومانٹرنیشنلاگر امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نیتن یاہو کو جیل...

اگر امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نیتن یاہو کو جیل بھیجا جائے گا،رونی مانی

تل ابیب (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان سے متعلق امریکی مطالبات منوانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کاروباری شخصیت رونی مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے سارہ کو خبردار کیا کہ اگر امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نیتن یاہو کو جیل بھیجا جائے گا، ان کے بیٹے یائر کو امریکا سے بے دخل کیا جائے گا اور ان کے خاندان کے امریکی اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔

رونی مانی نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ انتخابات میں شکست کی صورت میں نیتن یاہو خاندان کو امریکا میں پناہ دی جا سکتی ہے۔ سارہ نیتن یاہو نے مبینہ طور پر ٹرمپ سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور نیتن یاہو سے بھی اس پر اتفاق کرنے کے لیے کہا۔

تاہم، ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی امریکی یا اسرائیلی حکام نے باضابطہ طور پر ان کی توثیق کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق حزب اللہ کو حملے روکنے اور جنوبی لیطانی سیکٹر خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پائلٹ زونز بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن پر لبنانی فوج کا کنٹرول ہوگا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر سخت لہجے میں بات کی اور لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر نیتن یاہو کے ساتھ بدزبانی کا مظاہرہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں