ہومانٹرنیشنلایران کے اسرائیل پر مؤقف میں تبدیلی نہیں، سپریم لیڈر

ایران کے اسرائیل پر مؤقف میں تبدیلی نہیں، سپریم لیڈر

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے متعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن میدانِ جنگ میں ایران سے شکست کھا چکا ہے اور اب عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ نے مزید کہا کہ عوام میں مایوسی پھیلانے والا ہر عمل دشمن کی مدد کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقتور ممالک ایران کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے بیان دیا کہ ایران کے دشمن میدان جنگ میں ناکام ہو چکے ہیں اور اب وہ ایرانی عوام کے حوصلے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے قوم کو ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم نے سی آئی اے کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور دشمن اب ہائبرڈ جنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

انہوں نے تحریری پیغام میں اسرائیل کے حوالے سے ایران کے موقف میں تبدیلی نہ آنے کی وضاحت کی اور امریکہ کی مذمت کی کہ اس نے اسرائیل کو ایک فوجی اڈے کے طور پر بنایا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں