ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلفرنچ اوپن: سبالینکا کی شکست، ریٹائرمنٹ کا عندیہ

فرنچ اوپن: سبالینکا کی شکست، ریٹائرمنٹ کا عندیہ

پیرس (لارڈ میڈیا): فرنچ اوپن میں روس کی ڈیانا شنائیڈر نے عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سبالینکا نے پہلا سیٹ جیتا مگر شنائیڈر نے اگلے دونوں سیٹس جیت کر حریف کو شکست دے دی۔

شنائیڈر کی یہ پہلی گرینڈ سلیم سیمی فائنل رسائی ہے جبکہ سبالینکا شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ٹینس چھوڑنے کا عندیہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ٹینس چھوڑنا چاہتی ہیں۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ماجا چوالنسکا نے اینا کیلنسکایا کو شکست دی جبکہ مردوں کے سنگلز میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے برازیلین حریف جوآؤ فونسیکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں