ہومانٹرنیشنللوبان ورکشاپ نے قازقستان کےطلبہ کے لئے مصنوعی ذہانت تک رسائی...

لوبان ورکشاپ نے قازقستان کےطلبہ کے لئے مصنوعی ذہانت تک رسائی کو آسان بنا دیا

آستانہ (شِنہوا) آستانہ میں ایل این گومیلیوف یوریشین نیشنل یونیورسٹی کی لوبان ورکشاپ میں موجود روبوٹک آرم، کمپیوٹر ورک سٹیشنز اور ڈرون ٹریننگ کے آلات ایک ایسی سمارٹ لیبارٹری کو جلا بخش رہے ہیں جہاں طلبہ یہ سیکھتے ہیں کہ کمپیوٹر وژن کس طرح صنعتوں کو خودکار بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

20 سالہ طالبہ ژان سایا عبدالرحمان کے لئے یہ ورکشاپ مستقبل کے کیریئر کی ایک جھلک پیش کرتی ہے کیونکہ قازقستان اپنے مصنوعی ذہانت کے سال کے دوران مصنوعی ذہانت کی ترقی پر خاصی توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ہم نے کمپیوٹر وژن اور صنعتی آٹومیشن کے لئے روبوٹک آرم کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ سیکھا ہے۔ ان مہارتوں کی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے اور یہ عملی تجربہ ہمیں جدید صنعتی اداروں میں ملازمتوں کے لئے تیار ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔”

قازقستان کے سائنس اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر سیاست نوربیک نے کہا کہ لوبان ورکشاپ کا ماڈل قازقستان میں انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے۔ قازق وزیر نے مئی کے اواخر میں یونیورسٹی کی 30 ویں سالگرہ کی تقریبات اور ورکشاپ کے اوپن ڈے میں شرکت کی تھی۔

انہوں نے صنعتی درجے کے آلات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان میں کل 3 لوبان ورکشاپس قائم کی جائیں گی جو کہ قازقستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں