ہومانٹرنیشنلکویت کا 2 ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا...

کویت کا 2 ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

کویت (لارڈ میڈیا): کویت نے ایران کے خلاف سخت سفارتی اقدام میں دو ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ‘پرسونا نان گراٹا’ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

کویتی وزارت خارجہ نے ایران کے مبینہ جارحانہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ اقدامات سفارتی آداب کے خلاف ہیں اور انہیں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ایران کی جانب سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم اس اقدام کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا خدشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں