لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام کے تحت 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکار مستفید ہو چکے ہیں جبکہ 86 فیصد قرضوں کی ریکوری مکمل ہو چکی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے استعمال کیے ہیں۔
کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے سیزن میں 100 ارب روپے مالیت کے زرعی مداخل خریدے گئے جبکہ خریف کی فصل کیلئے 90 ارب روپے کی مالی سہولت فراہم کی گئی۔
اب تک 5 لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے وصول کئے جانے تھے جن میں سے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کی جا چکی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان کارڈ نے پنجاب کے کاشتکاروں کی مالی حالت میں بہتری لائی ہے اور اب وہ مقروض نہیں رہیں گے۔


