اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کی معروف ٹی وی شخصیت فخرِ عالم نے سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ساتھ حال ہی میں حج کا فریضہ سرانجام دیا۔ تینوں شخصیات نے حج کے بعد سر کے بال نہیں منڈوائے جس پر فخرِ عالم نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی۔
فخرِ عالم نے کہا کہ حج پر روانگی سے قبل انہوں نے مختلف علمائے کرام سے مشورہ کیا تھا جنہوں نے واضح کیا کہ سر منڈوانا یا نہ منڈوانا دونوں آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر منڈوانے کی فضیلت زیادہ ہے لیکن تھوڑے بال کٹوا کر بھی فرض پورا کیا جا سکتا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ حج مشکل نہیں تھا کیونکہ یہ عبادت کے لئے ہوتا ہے اور ہر مسلمان کے لئے زندگی میں ایک بار حج کرنا ضروری ہے۔
فخرِ عالم نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے ان پر تنقید کی کہ کیا وہ حج پر پکنک کے لئے گئے تھے، تو انہوں نے وضاحت کی کہ حج کے دوران عبادت کے ساتھ ساتھ میل جول اور خوش گپیاں بھی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تعلقات کا قیام ہے اور یہ اسلامی روح کا حصہ ہے۔


