ہومانٹرنیشنلامریکا کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ، ایران کی جوابی کارروائی

امریکا کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ، ایران کی جوابی کارروائی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): خلیجی خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی فورسز نے بتایا کہ یہ حملے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرائے۔ ایران کی جانب سے ہمسایہ ممالک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل ہدف پر نہ لگ سکے، جبکہ کویت پر داغے گئے 2 میزائل راستے میں گرگئے۔

کویتی فوج نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں نشانہ بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا ہے۔ کویتی فضائی دفاع متعدد اہداف کو روکنے کی کارروائی میں مصروف رہا۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کہا کہ جزیرہ قشم میں امریکی حملے کے جواب میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ائیربیس اور ہیلی کا پٹروں کو نشانہ بنایا۔

امریکی سینٹ کام نے بحرین میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کے دعوؤں کی تردید کی اور کہا کہ امریکی اور اتحادی افواج نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے۔ امریکی حکام کے مطابق شہری بحری اور فضائی آمدورفت محفوظ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں