ہومUncategorizedنواز شریف کا گلگت بلتستان کے منصوبوں کی نگرانی کا اعلان

نواز شریف کا گلگت بلتستان کے منصوبوں کی نگرانی کا اعلان

گلگت (لارڈ میڈیا): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ علاقے میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ گلگت سی پیک کا مرکز ہے اور پوچھا کہ اسے نظرانداز کیوں کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی وہ خود کریں گے اور اس کے لیے شہباز شریف سے بات کریں گے۔ انہوں نے طلبہ کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جو انہیں منظور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں این ایف سی سے حصہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی لیکن اس کے بعد ہمیں نکال دیا گیا۔ نواز شریف نے عوام سے شکوہ کیا کہ انہیں ملک سے نکالا گیا اور جیلوں میں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر مسائل حل کریں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں منصوبے شروع ہوتے ہیں لیکن مکمل نہیں ہوتے اور وہاں کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے تھے لیکن ڈیم اب تک نہیں بنا۔

وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر پارٹی رہنما نواز شریف کے ہمراہ تھے۔ گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں