ہوماہم ترینگھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان سے 3 ہلاکتیں

گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان سے 3 ہلاکتیں

گھوٹکی (لارڈ میڈیا): سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، گھوٹکی اور کشمور میں مختلف حادثات کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ گھوٹکی اور گردونواح میں آندھی کے باعث مختلف حادثات میں بچی جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کشمور میں آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

راجن پور میں درخت، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن میں بھی طوفان کے باعث ہٹس کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی کے مطابق شدید آندھی کے باعث درخت، سولر پلیٹوں اور دیواروں کے گرنے سے تحصیل اسپتال اوباڑو میں 50 زخمی لائے گئے ہیں، جبکہ ایک بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔ ڈہرکی اسپتال میں 5 زخمیوں کو لایا گیا۔ سندھ اور پنجاب کے دیگر چند شہروں میں بھی مٹی کا طوفان آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں