راولپنڈی (لارڈ میڈیا) : تحصیل کہوٹہ کے گاؤں نوگراں میں تین نوجوان برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سفیان، عبدالرحمان اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔


