ہومUncategorizedپاکستان ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع

پاکستان ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع

لاہور (لارڈ میڈیا): آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے ون ڈے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ بابر اعظم کی شمولیت متوقع ہے۔

فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی بھی ٹیم میں شامل ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور حسین طلعت کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، جبکہ محمد رضوان کے متعلق ابھی بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پاکستانی ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی اور ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں