ہومUncategorizedپاکستان کی ترقی کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی: عاصم منیر

پاکستان کی ترقی کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی: عاصم منیر

کوئٹہ (لارڈ میڈیا) : چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کے دورے کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کی وجہ سے بالآخر ناکام ہوں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کوئٹہ میں زیرِ تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ انہوں نے اسٹاف کالج کے تربیتی معیار، پیشہ ورانہ مہارت اور افسران کی کامیابیوں کو سراہا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں تعینات فارمیشنز کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کی سماجی و معاشی بہتری کی کوششوں کو سراہا اور پائیدار امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں