ہومانٹرنیشنلمتحدہ عرب امارات میں نجی کمپنیوں کیلئے تنخواہ قانون نافذ

متحدہ عرب امارات میں نجی کمپنیوں کیلئے تنخواہ قانون نافذ

دبئی (لارڈ میڈیا): متحدہ عرب امارات نے نجی کمپنیوں کو ہر مہینے کی پہلی تاریخ تک ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔ اس قانون کا اطلاق صرف نجی کمپنیوں پر ہوگا اور سرکاری ادارے اس کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔ اماراتی وزارت محنت کے مطابق اگر کوئی کمپنی مقررہ تاریخ کے بعد تنخواہ ادا کرتی ہے تو تاخیر تصور کیا جائے گا اور کمپنی کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ جرمانے اور دیگر قانونی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ وزارت نے واضح کیا کہ اس قانون کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے تاکہ مالی مشکلات سے بچا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت پہلے ہی ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف اصلاحات متعارف کرا چکی ہے اور یہ نئی پالیسی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس سے خاص طور پر غیر ملکی ورکرز کو فائدہ ہوگا جو نجی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں