تہران (لارڈ میڈیا): ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں فوری اور وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بریگیڈ نے کہا کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج تیار ہے۔
خاتم الانبیا کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی نئی سٹریٹجک غلطی سے باز رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہیں اور کسی بھی جارحیت کے جواب کے لیے تیار ہیں۔
کمانڈر نے مزید خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی غلطی کا سامنا پچھلی جھڑپوں سے زیادہ طاقتور ردِعمل سے ہوگا، جس میں فوری اور فیصلہ کن اقدامات شامل ہوں گے۔


