ہومتازہ ترینبابر اعظم، خرم شہزاد بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ...

بابر اعظم، خرم شہزاد بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے

پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور خرم شہزاد پی ایس ایل 11 کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ ایئرپورٹ پہنچنے پر دونوں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عوام نے انہیں دیکھ کر تالیاں بجائیں اور حق میں نعرے لگائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم منگل سے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے باقاعدہ تربیتی مشقوں کا آغاز کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کپتان امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں جبکہ غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں