بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی خواتین دوستوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے قوانین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
بی سی سی آئی کے مطابق کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز کے باعث بورڈ اور لیگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ایشن کشن اور ارشدیپ سنگھ اپنی دوستوں کیساتھ گھومتے رہتے ہیں، کھلاڑیوں کی خواتین دوستیں ٹیم کی بس میں سفر کرتی اور ٹیم کے ہوٹل میں رہتی ہیں، گرل فرینڈز کلچر کو روکنے کیلئے بھارتی بورڈ نے قوانین بنانے کا آغاز کر دیا ہے، بھارتی بورڈ کے آفیشل کے مطابق ماضی میں پارٹنرز اور کھلاڑیوں کے معاملات پولیس شکایات تک پہنچ چکے تھے، کلچر نہ روکنے سے بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ کے اگلے اجلاس میں نئے قوانین سامنے لائے جائیں گے جن کا اطلاق لیگ کے علاوہ بھارتی ٹیم پر بھی ہو گا۔


