ہومتازہ ترینہانگ کانگ ڈزنی لینڈ کو مالی سال 2025 میں 6 کروڑ 80...

ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ کو مالی سال 2025 میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ منافع ہوا

ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ ریزارٹ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2025 کے دوران اس نے 53 کروڑ 60 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 6 کروڑ 83 لاکھ 90 ہزارملین امریکی ڈالر) کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔

ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ ریزارٹ نے مالی سال 2025 (29 ستمبر 2024 سے 27 ستمبر 2025 تک) کے کاروباری نتائج اور ریزارٹ کی تازہ ترین ترقیاتی پیش رفت کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

ریزارٹ کی آمدنی 8 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر رہی جبکہ بنیادی آپریشنز سے حاصل منافع ایبیٹڈا ایک ارب 98 کروڑ 90 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2025 کے اختتام تک ریزارٹ نے اپنے شیئر ہولڈرز سے لئے گئے مختلف مدت کے قرضے مکمل طور پر ادا کر دئیے۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہ قرض سے آزاد ہو گیا جس سے اس کی مضبوط مالی پوزیشن ظاہر ہوتی ہے۔

ریزارٹ میں آنے والے مہمانوں کی مجموعی تعداد 75 لاکھ رہی۔ مہمانوں پر فی کس اخراجات میں گزشتہ برس کی نسبت 2 فیصد اضافہ ہوا۔ ہوٹل کی کارکردگی میں بھی بدستور استحکام رہا جہاں مجموعی رہائش کی شرح 6 فیصد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 79 فیصد تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ریزارٹ کے توسیعی منصوبے میں بھی مسلسل پیشرفت ہو رہی ہے۔ مستقبل قریب میں پکسر اور مارول تھیم پر مبنی نئی تفریحی سہولیات متعارف کرائی جائیں گی۔

ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ ریزارٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹِم سیپکو نے کہا کہ اہم منڈیوں میں ڈزنی کے مداحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نئی اور اختراعی پیشکشوں کے مضبوط منصوبوں کی بدولت ریزورٹ اپنے طویل مدتی مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہے۔ (ایک امریکی ڈالر 7.83 ہانگ کانگ ڈالر کے برابر ہے)

ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ نے مالی سال 2025 میں ریکارڈ منافع حاصل کیا

ریزارٹ کی مالی کارکردگی میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری دیکھی گئی

خالص منافع 53 کروڑ 60 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر ریکارڈ کیا گیا

مالی سال 2025 میں آمدنی 8 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ رہی

بنیادی آپریشنز سے حاصل منافع ایبیٹڈا ایک ارب 98 کروڑ 90 لاکھ رہا

ریزارٹ نے اپنے تمام قرضے مکمل طور پر ادا کر دئیے ہیں

تاریخ میں پہلی بار ریزارٹ مکمل طور پر قرض سے آزاد ہو گیا

مجموعی طور پر 75 لاکھ مہمانوں نے ریزارٹ کا دورہ کیا

ہوٹل کی رہائش کی شرح بڑھ کر 79 فیصد تک پہنچ گئی

پکسر اور مارول تھیم پر مبنی نئی سہولیات جلد متعارف ہوں گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں