"شی جن پھنگ، دی گورننس آف چائنہ” کی پانچویں جلد کے انگریزی ایڈیشن کی تشہیری تقریب منگل کے روز انڈونیشیا میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ پانچویں جلد نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر مبنیشی جن پھنگ کے نظریے کی ترقی میں تازہ ترین کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہے اور عالمی برادری کے لئے جدید چین کو سمجھنے کا ایک مستند ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اپنے 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026 تا 2030) کے تحت ایک نئے سفر کا آغاز کر چکا ہے جبکہ انڈونیشیا اپنے "گولڈن انڈونیشیا 2045” وژن کی جانب بتدریج پیش رفت کر رہا ہے۔ اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی تعاون کو گہرا کرنے سے دونوں ممالک نہ صرف اپنے عوام کو ٹھوس فوائد فراہم کریں گے بلکہ دنیا کے جنوبی خطے کی ترقی اور عالمی نظم و نسق میں بہتری کے عمل کی رفتار کو تیز کریں گے۔
انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی اسمبلی کے چیئرمین احمد مزانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنہ” انڈونیشیا کے سفارتی، تعلیمی اور پالیسی سازی کے حلقوں کو ایک قیمتی حوالہ فراہم کرتی ہے۔یہ تشہیری تقریب دونوں ممالک کے درمیان خیالات اور آرا کے تبادلے کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مزید انڈونیشین حکام، دانشور اور نوجوان اس اہم کتاب کا مطالعہ کریں گے، چین کے ترقیاتی راستے اور طرزِ حکمرانی کے فلسفے کو بہتر طور پر سمجھیں گے اور مستقبل میں دنیا اور انسانی ترقی کے بارے میں اپنی سوچ میں وسعت لائیں گے۔
نقل مکانی کے امور کے حوالے سے انڈونیشیا کے وزیر محمد افتتح سلیمان سوریاناگارا نے کہا کہ چین کے دورے کے دوران میں نے مشاہدہ کیا کہ چین نے اپنے عوام پر مرکوز ترقیاتی فلسفے کے ذریعے غربت کے خاتمے میں کیسے پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غربت میں کمی کے نظام، دیہی ترقی اور مربوط علاقائی نمو میں چین کے اہم تصورات اور جدید اقدامات انڈونیشیا کے لئے آبادی کی منظم منتقلی کو فروغ دینے اور اس کے مشرقی علاقوں میں ترقی کا عمل تیز کرنے کے لئے ایک منظم اور قیمتی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران ماہرین اور دانشوروں نے چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت دستیاب مواقع، مشترکہ جدیدیت اور غربت کے خاتمے کے تجربات سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
انڈونیشیا کے دیہی عہدیداروں کے ایک تربیتی پروگرام کے نمائندوں نے چین میں تعلیم اور تبادلوں کے اپنے تجربات شیئر کئے اور بتایا کہ وہ چین سے حاصل کئے گئے علم کو دیہی نظم و نسق میں کس طرح بروئے کار لائے ہیں۔
چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس، چائنہ انٹرنیشنل کمیونیکیشنز گروپ اور انڈونیشیا میں قائم چینی سفارتخانے نے مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
تقریب میں چین اور انڈونیشیا سے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔مہمانوں میں اشاعتی شعبے، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔
جکارتہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
انڈونیشیا میں شی جن پھنگ کی پانچویں جلد کے انگریزی ایڈیشن کی تشہیری تقریب
اشاعتی شعبے، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے200 نمائندے شریک ہوئے
شرکا نے چینی ترقیاتی ماڈل اور غربت کے خاتمے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا
چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے میں موجود مواقع کو بھی اجاگر کیا گیا
تقریب میں انڈونیشیا کا "گولڈن انڈونیشیا 2045” وژن بھی زیر بحث آیا
دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا
کتاب جدید چین کو سمجھنے کا مستند ذریعہ سمجھی جاتی ہے
تقریب کا مقصد دوطرفہ فکری اور ترقیاتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے


