ہفتہ, جون 28, 2025
ہومLatestسول بیوروکریسی کا ریاستی نظم ونسق میں کلیدی کردار ہے، جنرل سید...

سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم ونسق میں کلیدی کردار ہے، جنرل سید عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے،سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم ونسق میں کلیدی کردار ہے، افسران قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں ،دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلی معیار پر پورا اتریں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی، نشست میں پاک فوج کے زمانہ امن اور دیگر حوالوں سے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی سکیورٹی سمیت داخلی وبیرونی چیلنجز پر اظہار خیال کیا، سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا، سید عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مسلح افواج کے متحرک کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے، سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم ونسق میں کلیدی کردار ہے، انہوں نے افسران کو تلقین کی کہ قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلی معیار پر پورا اتریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں فارمیشنز کے ساتھ منسلک رہے، زیر تربیت افسروں نے تینوں افواج سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔ترجمان کے مطابق افسران نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وژن اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!