جمعہ, جون 27, 2025
ہومLatestوزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور...

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور ،مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ،امن کو فروغ دینے والے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے، امید ہے صدر ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے۔

جمعہ کو پاکستان میں تعینات قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال خصوصا پاک بھارت تنا، مشرق وسطی کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت، موثر کردار اور مخلصانہ کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں رہا ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو امن کو فروغ دے۔

اس موقع پر قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کا ایک اہم اور قابل اعتماد دوست ہے اور امریکہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے اسلام آباد کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے  دیکھتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!