ہومپاکستانشناختی کارڈ، ڈومیسائل کا اجرا قانون کے مطابق کیا جاتا، قبائلی سردار...

شناختی کارڈ، ڈومیسائل کا اجرا قانون کے مطابق کیا جاتا، قبائلی سردار تصدیق کے اہل نہیں، وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ شناختی کارڈ، ڈومیسائل کا اجرا قانون کے مطابق کیا جاتا ہے، قبائلی سردار تصدیق کے اہل نہیں۔

جمعہ کو جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے 12صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر تے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ، ڈومیسائل کا اجرا قانون کے مطابق کیا جاتا ہے، شناختی دستاویزات کی تصدیق کیلئے قانون میں مجاز حکام کو ہی اختیار دیا گیا ہے، کسی قبائلی سردار کو قانون سے ہٹ کر دستاویزات کی تصدیق کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سرداری نظام 1976ء میں ختم ہوچکا ہے، قبائل کے سرداری نظام علاقائی روایت ہے اس کی قانونی حیثیت نہیں، علاقائی روایت کی عدالتی توثیق نہیں کی جا سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار غلام علی کے مطابق وہ خروٹی قبیلے کا سردار ہے، اس کے مطابق قبیلے کے افراد کیلئے دستاویزات کی تصدیق کروانا ناممکن عمل ہے جس پر انہیں شناختی دستاویزات سے محروم کیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اس لئے اپیل قابل سماعت نہیں ہے، متاثرہ شخص ہی عدالت سے رجوع کرنے کا اہل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں