پنجاب حکومت نے سیوریج نظام جدید بنانے کیلئے چین سے درآمد ٹیکنالوجی کے ذریعے 100سالہ میعاد والے سیوریج پائپس کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے جدید ایچ ڈی پی ای لائننگ پائپ فیکٹری کا افتتاح کیا۔
تقریب میں شاہد زمان لک سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات، عماد افتخار ملک چیئرمین، سید زاہد عزیز ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی اور واسا افسران نے خصوصی شرکت کی۔
نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیوریج پائپس کی عمر 25سال سے بڑھ کر 100سال تک ہو جائے گی، منصوبے میں چیئرمین پی ایم ڈی ایف سی عماد افتخار ملک کا کلیدی کردار رہا، ان کے دورہ چین کے بعد چینی انجینئرز کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کی گئی۔
این ایس اے پولیمر گروپ کے چیئرمین میاں سہیل نثار اور سی ای او میاں سعد سہیل نے مزید فیکٹریز لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقدام کے تحت صوبہ بھر کے سیوریج منصوبوں کیلئے کم لاگت پر جدید پائپس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


