ہومانٹرنیشنلبیلاروس کا بریسٹ خطہ چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے...

بیلاروس کا بریسٹ خطہ چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں

بریسٹ، بیلاروس (شِنہوا) بیلاروس کے بریسٹ ریجن کے حکام نے بین الاقوامی کاروباری فورم کے دوران چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بریسٹ ریجن کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین پیٹر پارخومچک نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے خطے کی تزویراتی نقل حمل کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چینی شراکت داروں کو نقل وحمل کے مراکز کے لئے زمین فراہم کرنے کو تیار ہیں تاکہ چین یا بیلاروس میں تیار ہونے والی مصنوعات کو موثر طریقے سے یورپی منڈیوں تک برآمد کیا جا سکے۔

بریسٹ ریجن کی انتظامی کمیٹی کے نائب چیئرمین میخائل باتسینکو نے کہا کہ چونکہ چین کے ساتھ تعاون کے امکانات بہت وسیع ہیں، اس لئے چین کی منڈی ہمارے لئے بہت پرکشش ہے۔

بیلاروس میں چینی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ژاؤ چھنگ چھیو نے کہا کہ بریسٹ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کا ایک اہم مرکز ہے اور زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیاں بریسٹ کے کاروباری وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ ہو رہی ہیں۔

"پہلا ریجن: کامیابی کا خطہ ” کے عنوان سے دو روزہ فورم میں چین، ویتنام، بھارت، زمبابوے، سربیا، سلوواکیہ اور دیگر ممالک کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد پریزنٹیشنز، حکمت عملی پر مباحثے اور معاہدوں کے ذریعے براہ راست کاروباری روابط قائم کرنا اور مشترکہ منصوبے شروع کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں