ہومتازہ ترینچین میں پہلی سہ ماہی کے دوران ثقافتی شعبے کی آمدنی میں...

چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران ثقافتی شعبے کی آمدنی میں 6.4 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ثقافتی شعبے اور اس سے متعلقہ صنعتوں کی بڑی کمپنیوں نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق سروے میں شامل 82 ہزار اداروں نے پہلے 3 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 35.6 کھرب یوآن (تقریباً 518.4 ارب امریکی ڈالر) کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔

ثقافتی پیداواری کمپنیوں کی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 1.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ثقافتی شعبے کی ہول سیل اور ریٹیل کمپنیوں کی آمدنی 2.6 فیصد بڑھی۔ ثقافتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی آمدنی میں 9.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تخلیقی ڈیزائن خدمات کی آمدنی میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مواد کی تخلیق اور پیداوار میں 10.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ خبروں اور معلوماتی خدمات کی آمدنی میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا۔

علاقائی لحاظ سے چین کے مشرقی صوبوں میں ثقافتی اداروں کی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 6.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ وسطی اور مغربی صوبوں میں بالترتیب 3.8 فیصد اور 6.4 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا۔ شمال مشرقی حصوں میں اس آمدنی میں 8.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں