وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔
پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے ارسال شکایت کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور شکایت کی تصدیق کی صورت میں ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


