ہومتازہ ترینبیجنگ ای ٹاؤن روبوٹکس کمپنیوں کا عالمی مرکز بن کر ابھر رہا...

بیجنگ ای ٹاؤن روبوٹکس کمپنیوں کا عالمی مرکز بن کر ابھر رہا ہے

2026 بیجنگ ای ٹاؤن ہاف میراتھن 19 اپریل کو منعقد ہوئی۔

دوڑ میں شریک 100 سے زائد انسان نما روبوٹ ٹیموں میں سے 40 فیصد نے مکمل طور پر خودکار نیویگیشن سسٹم استعمال کیا تھا۔

چی تیان داشینگ ٹیم میں شامل روبوٹ "فلیش” نے انسانی ہاف میراتھن کا ریکارڈ توڑا اور 50 منٹ 26 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ فاتح قرار پایا۔

ای ٹاؤن 300 سے زائد روبوٹکس کمپنیوں کا مرکز ہے جس میں پرزہ جات، سسٹمز، تحقیق و ترقی اور عملی اطلاق سے وابستہ ادارے شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیانگ لیانگ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل، چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس

"مجسم مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے عروج کے ساتھ ای ٹاؤن نے عالمی روبوٹ کانفرنس کی گزشتہ 10 برسوں سے مسلسل میزبانی کی ہے۔ ای ٹاؤن نے عالمی توجہ اور وسائل کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ روبوٹکس کی صنعت کی ترقی کے لئے یہ ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔”

ای ٹاؤن کو ایسے منفرد ادارہ جاتی فوائد حاصل ہیں جو اسے انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تانگ جیان، سی ٹی او، بیجنگ ہیومنائیڈ روبوٹ انوویشن سینٹر

"حکومت نے مجسم مصنوعی ذہانت اور انسان نما روبوٹس کے بڑے منصوبوں کے لئے خاص طور پر مضبوط مالی معاونت فراہم کی ہے،۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لیانگ لیانگ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل، چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس

"حالیہ برسوں میں ای ٹاؤن نے اہداف کے مطابق ایسی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جن میں مجسم مصنوعی ذہانت کے روبوٹس کے لئے 10 اقدامات اور سماجی تجرباتی منصوبہ شامل ہیں تاکہ روبوٹس کےعملی استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس نے روبوٹس کی صنعت کی مکمل معاونت کے لئے سیکنڈری ڈویلپرز کی کمیونٹی اور دنیا کا پہلا روبوٹ 4 ایس اسٹور بھی قائم کیا ہے۔”

بیجنگ سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بیجنگ ای ٹاؤن روبوٹکس کا عالمی مرکز بن کر ابھر رہا ہے

ای ٹاؤن میں انسان نما روبوٹس نے ہاف میراتھن میں بھرپور شرکت کی

چالیس فیصد ٹیموں نے خودکار نیویگیشن سسٹم کو کامیابی سےاستعمال کیا

روبوٹ ’’فلیش‘‘ نے انسانی ہاف میراتھن ریکارڈ توڑ کر شاندار فتح حاصل کی

ای ٹاؤن میں تین سو سے زائد روبوٹکس کمپنیاں سرگرم عمل ہیں

کمپنیاں پرزہ جات، سسٹمز ،تحقیق و ترقی اور عملی اطلاق میں کام کر رہی ہیں

مجسم مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس نے ای ٹاؤن کو عالمی مرکز بنا دیا

ای ٹاؤن نے عالمی روبوٹ کانفرنس کی مسلسل دس سال میزبانی کی

روبوٹکس اور مجسم مصنوعی ذہانت منصوبوں میں حکومت مالی مدد دے رہی ہے

ای ٹاؤن میں روبوٹ صنعت کے فروغ کی نئی پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں