ہومتازہ ترینپی ایس ایل 11، وزیراعظم نے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں...

پی ایس ایل 11، وزیراعظم نے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم سے تماشائیوں کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی، وزیراعظم نے فرنچائز مالکان کی درخواست پر فائنل کیلئے فینز کو اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہ خود بھی چاہتے تھے کہ شائقین کو اجازت ملنی چاہئے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11کا فائنل 3مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں