جمعرات, جون 26, 2025
ہومLatestہم جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پرعزم ہیں ،عباس عراقچی

ہم جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پرعزم ہیں ،عباس عراقچی

 تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بارہ روزہ اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پرعزم ہو گیا ہے، ایران میں کوئی بھی اس ٹیکنالوجی سے دست بردار نہیں ہوگا۔عرب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اس کے لیے ہمارے سائنس دانوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، یہاں تک کہ اپنی جانیں بھی دیں، ایرانی عوام نے اس مقصد کے لیے مشکلات برداشت کی ہیں اور اسی مسئلے پر ایران پر جنگ مسلط کی گئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!