ہومتازہ ترینچینی کمپنی نے چوپائے روبوٹس کی نئی حکمتِ عملی متعارف کرا دی

چینی کمپنی نے چوپائے روبوٹس کی نئی حکمتِ عملی متعارف کرا دی

چین کی کمپنی ’اے جی آئی کواڈ ‘ نے چوپائے روبوٹس کی ایک نئی تعریف پیش کی ہے جس میں اسے مشین سے بڑھ کر مشترکہ “دماغ” سے چلنے والا ایک ایسا نظام قرار دیا گیاہے جو مصنوعی عمومی ذہانت اور مجسم ذہانت پر مبنی ہے۔

جمعہ کے روز ’اے جی آئی کواڈ ‘نے شنگھائی میں اپنی نئی حکمتِ عملی متعارف کرائی جس میں اگلی نسل کے چوپائے روبوٹ سسٹم کو پیش کیا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چیو ہینگ، چیف آپریٹنگ آفیسر، اے جی آئی کواڈ

"ہم ایک اور روبوٹ کتا نہیں بنا رہے بلکہ چوپائے روبوٹ کی صورت میں ایک نئی نوع متعارف کروا رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چیو ہینگ، چیف آپریٹنگ آفیسر، اے جی آئی کواڈ

"ہو سکتا ہے کہ یہ دیکھنے میں کتے جیسا لگتا ہو لیکن اس کے پاس انسان جیسا دماغ ہے۔”

درمیانے سائز کے ڈی ون میکس ماڈل کی رفتار 8 میٹر فی سیکنڈ ہوتی ہے۔ یہ 30 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے۔ اس میں 30 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے اور یہ80 سینٹی میٹر تک کی رکاوٹ عبور کر سکتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چیو ہینگ، چیف آپریٹنگ آفیسر، اے جی آئی کواڈ

"جب کسی خودکار گاڑی سے کوئی پارسل اتارا جاتا ہے تو یہ روبوٹ اسے اٹھا سکتا ہے، سیڑھیاں چڑھ سکتا ہے، لفٹ استعمال کر سکتا ہے اور آخری مرحلے کی ترسیل مکمل کر سکتا ہے۔”

اس روبوٹ کے عملی استعمال میں لاجسٹکس، صنعتی معائنہ، سکیورٹی، ہنگامی امداد، آگ پر قابو پانا اور خصوصی آپریشنز شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): چیو ہینگ، چیف آپریٹنگ آفیسر، اے جی آئی کواڈ

"چوپائے روبوٹس صرف اسی سائز تک محدود نہیں ہیں۔ ان سب میں مشترک چیز ایک ‘دماغ’ ہے۔ ہمارا خیال یہ ہے کہ پہلے اس دماغ کو تیار کیا جائے تو ایسی صورت میں امکانات بے حد وسیع ہو جاتے ہیں۔”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین نے چوپائےروبوٹس کی نئی حکمت عملی متعارف کرا دی

اے جی آئی کواڈ کے مطابق یہ روبوٹس ذہین نظام کے تحت چلتے ہیں

روبوٹ میں مصنوعی عمومی اور مجسم ذہانت کا مشترکہ “دماغ” کارفرما ہے

روبوٹ دیکھنے میں کتے کی طرح مگر اس کا دماغ انسان جیسا ہے

درمیانے سائز کے ڈی ون میکس ماڈل کی رفتار 8 میٹر فی سیکنڈ ہے

روبوٹ 30 کلومیٹر تک سفر اور 30 کلو وزن اٹھا سکتا ہے

سیڑھیاں چڑھنے اور آخری مرحلے کی ترسیل کی صلاحیت بھی موجود

لاجسٹکس، سکیورٹی اور ہنگامی خدمات میں استعمال ممکن ہو گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں