عالمی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے چین کے جنوب مغربی علاقے چھونگ چھنگ میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پانچ روزہ عملی مطالعاتی دورہ کیا ہے۔
اس دوران انہوں نے چھونگ چھنگ کے ضلع لیانگ پنگ میں چھوٹے اور انتہائی چھوٹے دلدلی علاقوں کے تحفظ اور انہیں استعمال میں لانے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ٹینا سوزان ریڈشا، سینئر پروجیکٹ منیجر، وائلڈ فاؤل اینڈ ویٹ لینڈز ٹرسٹ
"میں نے اس حقیقت سے بہت لطف اٹھایا کہ ہم نے دیہی علاقوں میں چھوٹے اور انتہائی چھوٹےدلدلی مقامات دیکھے اور اس کے بعد شہر کا دورہ کیا۔ یہ واقعی بہت متاثر کن ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لِز ہچنز، ایڈوائزر، مینجمنٹ اتھارٹی، بینوا بریسینو نیشنل پارک
آپ نے جس طریقے سے قدرتی حالات اور مختلف انواع کو سمجھنے کے متعدد طریقوں کو یکجا کیا ہے اور انہیں ایک مربوط شکل میں پیش کیا ہے وہ واقعی بہت متاثر کن ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس سے میں سیکھنا چاہتی ہوں اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہوں تاکہ ہم اپنے تجربات کو برطانیہ میں شیئر کر سکیں اور اپنے دوطرفہ تعلق کو برقرار رکھ سکیں یہاں کی پیشرفت کو بھی دیکھ سکیں۔اور یہ سن سکیں کہ آپ چین میں اسے کیسے ترقی دے رہے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مارک واٹس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی40 سٹیز کلائمیٹ لیڈرشپ گروپ
"میں نے آج یہ سیکھا ہے کہ قدرتی ماحول کتنی تیزی سے بحال ہو سکتا ہے۔ مختصر عرصے میں ایک خوبصورت مائیکرو ویٹ لینڈ بنایا گیا ہے، جہاں جنگلی حیات واپس آ رہی ہے۔ یہ نہ صرف سیاحت کا بڑا موقع ہے بلکہ شہر کو سیلاب سے بچانے، ہوا صاف کرنے اور لوگوں کے لیے ایک خوبصورت تفریحی جگہ فراہم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ میں چھونگ چھنگ سے بہت متاثر ہو کر جا رہا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): جیف کیو، پروجیکٹ ڈویلپمنٹ منیجر، رائل سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف برڈز
"سب سے متاثر کن بات جو ہم نے یہاں دیکھی وہ اے آئی پر مبنی برڈ مانیٹرنگ کا استعمال ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت کیمروں اور آواز کی ریکارڈنگ کے ذریعے پرندوں کی نقل و حرکت کو انتہائی درست طریقے سے ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ اس کے لئے زیادہ انسانی مشاہدے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔”
چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
عالمی ماہرین نے چھونگ چھنگ کا مطالعاتی دورہ کیا
پانچ روزہ دورے میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
ماہرین نے چھوٹے دلدلی علاقوں کے تحفظ کے اقدامات کو سراہا
دیہی اور شہری ماحولیاتی ماڈلز سے ماہرین متاثر ہوئے
قدرتی نظام اور انواع کو یکجا کرنے کی حکمتِ عملی کی تعریف
ماحولیاتی بحالی کی رفتار نے عالمی ماہرین کو حیران کیا
دلدلی علاقے سیاحت، ماحولیاتی تحفظ اور شہری فلاح میں مددگار ہیں
اے آئی ٹیکنالوجی سے پرندوں کی نگرانی کے جدید طریقے وضع کئے گئے
چھونگ چھنگ کے ماڈل سے عالمی سطح پر سیکھنے کے مواقع موجود ہیں


