ہومتازہ ترینمیلبورن موٹر شو میں بجلی سے چلنے والی چینی ساختہ گاڑیاں شرکا...

میلبورن موٹر شو میں بجلی سے چلنے والی چینی ساختہ گاڑیاں شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئیں

چینی کار برانڈز ’’2026 میلبورن موٹر شو‘‘ کے شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ یہ نمائش اتوار کے روز ختم ہوئی۔

اسٹینڈ اپ (انگریزی): شیونگ وینیوان، نمائندہ شِنہوا

"میں اس وقت میلبورن کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں موجود ہوں۔ میرے پسِ منظر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جی اے سی، بی وائی ڈی اور چینی کار ساز کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد اس شو میں شرکت کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کے عوام نے اس موقع پر زبردست جوش و خروش دکھایا ہے۔”

نمائش کنندگان میں تقریباً نصف تعداد چینی برانڈز پر مشتمل تھی جنہوں نے ہائبرڈ، پلگ اِن ہائبرڈ اور بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کے مکمل ماڈلز پیش کئے۔ اِن میں چھوٹی سائز کی کاروں سے لے کر درمیانے درجے کی ایس یو ویز اور بڑی پک اپ گاڑیاں شامل تھیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سینڈرا، مہمان

"مجھے ان گاڑیوں میں موجود آرام اور وہ تمام سہولیات بہت پسند ہیں جو ان میں بطورِ معیار دستیاب ہوتی ہیں۔ میں الیکٹرک گاڑی کی طرف جانا چاہتی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پیٹر، مہمان

"چین کی منڈی بہت بڑی ہے اور میرے خیال میں یہ یہاں کے لوگوں کو انتخاب کے لئے بہت زیادہ آپشنز دیتی ہے۔ آسٹریلیا میں ہمیں واقعی بہت زیادہ سہولتیں حاصل ہیں۔”

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں آسٹریلیا کی نئی گاڑیوں کی فروخت میں چینی ساختہ گاڑیوں کا حصہ تقریباً 18 فیصد رہا جو سال 2024 کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد سے زیادہ ہے۔

چین سال 2025 میں آسٹریلیا کے لئے نئی گاڑیوں کا تیسرا بڑا ذریعہ بھی رہا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): پال ایلس، ترجمان، بی وائی ڈی آسٹریلیا

"آسٹریلیا کے صارفین نئی توانائی والی گاڑیوں کو واقعی بہت اچھے طریقے سے قبول کر رہے ہیں۔ اس طرح آسٹریلیا نئی توانائی اور نقل و حمل کے جدید نظام کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔”

فروری 2026 میں چین پہلی بار ایک ہی ماہ میں 22362 گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ آسٹریلیا کے لئے نئی گاڑیوں کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا تھا۔اس طرح چین نے جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا کو بھیپیچھے چھوڑ دیا۔

میلبورن، آسٹریلیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

میلبورن موٹر شو میں بجلی سے چلنے والی چینی ساختہ گاڑیوں کی بھرپور نمائش

2026 میلبورن موٹر شو اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گیا

چینی کار برانڈز شرکا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں

جی اے سی اور بی وائی ڈی سمیت متعدد چینی کمپنیاں شریک

ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے جدید ماڈلز بھی نمائش میں رکھے گئے

چھوٹی کاروں سے بڑی ایس یو ویز تک مختلف گاڑیاں نمائش کا حصہ بنیں

آسٹریلوی صارفین نے نئی توانائی والی گاڑیوں میں گہری دلچسپی لی

چینی گاڑیوں کا آسٹریلیا کی منڈی میں حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے

چین سال 2025 میں آسٹریلیا کے لئے گاڑیوں کا تیسرا بڑا ذریعہ بنا

رواں برس فروری میں چین پہلی بار گاڑیوں کاسب سے بڑا سپلائر کا اعزاز حاصل کیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں