متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر مقدمہ دائر کیا اور میرے بارے میں کہا کہ یہ چڑیل ہے، خون پیتی ہے، کالے کمرے میں کالے پردے لگا کر کالا جادو کرتی ہے۔
انکا کہنا تھا جب مجھ پر اس طرح کا الزام لگایا گیا تو اس وقت میری عمر مشکل سے شاید 26 یا 27سال تھی، جب میرے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے تو میں انہیں کیوں اچھا ظاہر کروں، میرے پاس انہیں اچھا ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی، میں آج اس عمر میں بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو سمجھتی ہوں کہ میں جتنا بہتر کر سکتی تھی میں نے کیا۔


