ہومانٹرنیشنلکوئی طاقت ایرانی قوم کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں...

کوئی طاقت ایرانی قوم کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی، صدر پزشکیان

تہران (شِنہوا) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت ایرانی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

تہران میں ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر انہوں نے ایران کے شہری مقامات، جیسے سکولوں اور طبی مراکز پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے مقامات کو نشانہ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی بھی انسانی فریم ورک کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے ہیں "جو کہ شرمناک ہے اور دنیا کو اس کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔”

پزشکیان نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے دوسرے ملک پر حملہ کرنا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے امریکی اور اسرائیلی اقدامات پر بعض ممالک کی خاموشی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ایران کے لئے نہیں بلکہ امریکہ کے لئے مسائل پیدا کرے گا۔

ہلال احمر کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا کہ وہ چند دنوں میں ایران کو شکست دے دیں گے۔ تاہم امریکہ اس وقت پھنس چکا ہے اور اسے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کرنا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں