ہومپاکستانایرانی سفیر کا سنجیدہ مذاکرات کے لئے تہران کی آمادگی کا اظہار

ایرانی سفیر کا سنجیدہ مذاکرات کے لئے تہران کی آمادگی کا اظہار

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ تہران سنجیدہ اور تعمیری مذاکرات میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز میں ایک تقریب کے بعد پاکستان کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران مکمل سنجیدگی اور مثبت نتائج حاصل کرنے کے واضح مقصد کے ساتھ مجوزہ مذاکرات میں داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران کی مذاکراتی ٹیم کی تشکیل اعلیٰ سطح پر کی گئی ہے جس کی سربراہی ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے جبکہ وزیر خارجہ دوسرے نمائندے ہوں گے۔

سفیر نے کہا کہ ایران کے وفد کی حتمی ساخت کا انحصار دوسری جانب سے نمائندگی کی سطح پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بات چیت میں سہولت کاری کے حوالے سے ایک "ذمہ دار ریاست” اور ایک "مخلص ثالث” کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں مقدم نے پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے لئے ایک قابل بھروسہ مقام ہے۔ امریکہ کے ساتھ رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم صرف پاکستان پر بھروسہ کرتے ہیں۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں