ہومانٹرنیشنلایران جنگ ختم ہونے کے بہت قریب ہے، ٹرمپ

ایران جنگ ختم ہونے کے بہت قریب ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ "ختم ہونے کے بہت قریب ہے۔”

فوکس بزنس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کے لئے امریکی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ضروری ہو اور انہوں نے شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو بھی دہرایا۔

ٹرمپ نے کہا کہ "ہم ایک گھنٹے میں ان کا ہر ایک پل تباہ کر سکتے ہیں۔ ہم ایک گھنٹے میں ان کا ہر ایک پاور پلانٹ ختم کر سکتے ہیں لیکن ہم ایسا کرنا نہیں چاہتے۔”

واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات جمعرات سے دوبارہ شروع ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو کہ ہفتے کے روز پاکستان میں تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں فریقین نے 22 اپریل کو ختم ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع پر "اصولی اتفاق” کر لیا ہے تاکہ سفارت کاری کے لئے مزید وقت مل سکے۔

تاہم ایک سینئر امریکی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے باضابطہ طور پر جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

اہلکار نے کہا کہ "کسی معاہدے تک پہنچنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے جاری ہیں۔”

امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے ایکس پر کہا کہ ناکہ بندی نافذ ہونے کے بعد سے 36 گھنٹے سے بھی کم وقت میں امریکی افواج نے سمندری راستے سے ایران جانے والی اور باہر آنے والی تمام اقتصادی تجارت کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں