ہومانٹرنیشنلحقوق تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز کو آزاد نہیں چھوڑیں گے، ایران

حقوق تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز کو آزاد نہیں چھوڑیں گے، ایران

ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو ہرگز آزاد نہیں چھوڑینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اسوقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے حقوق مکمل طور پر تسلیم نہیں کئے جاتے، امریکی مسلسل جنگ سے خوفزدہ ہیں جبکہ ہم ایک طویل جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور اس کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہیں تاہم انکی ذاتی رائے یہ ہے کہ ایران کو امریکا کیساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ نہیں ہونا چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں