ہومپاکستانپاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل نے طویل فاصلے پر ہدف کو انتہائی کامیابی، درستی اور برق رفتاری سے نشانہ بنایا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو خطرات سے بچنے اور بدلتی صورتحال میں موثر انداز سے ہدف حاصل کرتا ہے، مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل پاکستان کی تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے، کامیاب تجربہ آپریشنل مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی سمندری دفاع کو مضبوط اور موثر بنانے کیلئے پرعزم ہے، یہ تجربہ سمندر میں موثر دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے عزم کا مظہر ہے، علاقائی سمندری سکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو سراہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں