اقوام متحدہ کی جانب سے چینی زبان کے 17ویں عالمی دن کی مناسبت سے پیر کے روز کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
"حروف قائم رہتے ہیں، تہذیب درخشاں ہوتی ہے” کے عنوان سے اس تقریب کا انعقاد اقوام متحدہ کے دفتر نیروبی میں کیا گیا تھا۔ تقریب میں سفارتکاروں، ماہرینِ تعلیم اور طلبہ نے شرکت کی تاکہ عالمی سطح پر مکالمے اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا جاسکے۔
کینیا میں چین کی سفیر گو ہائی یان نے کہا کہ چینی خطاطی کی ایک طویل تاریخ ہے اور یہ اُن نمایاں ترین فنون میں سے ایک ہے جو چینی زبان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق خطاطی "تنوع میں ہم آہنگی” کی اہمیت کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ "برابری اور ایک دوسرے سےسیکھنے” کے تہذیبی نظریے کو ظاہر کرتی ہے۔چینی خطاطی دراصل ہم آہنگ بقائے باہمی کے عالمی تصور کا پیغام ہے۔
انہوں نے بطور خاص بتایا کہ سال 2026 چین اور افریقہ کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال ہے اور تہذیبوں کے کے ایک دوسرے سے سیکھنے کا عمل جدیدیت کے فروغ کے لئے نہایت اہم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ چینی زبان ایک "سنہری کنجی” بنتی جا رہی ہے جو افریقہ اور کینیا میں امکانات کے دروازے کھولے گی۔
گو ہائی یان کے مطابق نیروبی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس اور لوبان ورکشاپس میں زیادہ سے زیادہ افریقی نوجوان نہ صرف چینی زبان میں فنی علوم کا اظہار سیکھ رہے ہیں بلکہ خطاطی کے ذریعے اپنے جذبات بھی بیان کر رہے ہیں۔
نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل زینب ہوا بنگورا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نظام میں چینی زبان کا دن منانا اس بڑھتے ہوئے اتفاق رائے کا اظہار ہے کہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دو سے زائد زبانوں پر عبور حاصل کرنے کی صلاحیت کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): زینب ہوا بنگورا، ڈائریکٹر جنرل، اقوام متحدہ دفتر نیروبی
"چینی زبان ایک بھرپور ثقافتی اور فکری ورثے کی حامل ہے۔ یہ ہم آہنگی، ایک دوسرے کے احترام اور مشترکہ ذمہ داری جیسی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ وہ اصول ہیں جو اس ادارے یعنی اقوام متحدہ کے مشن سے گہری ہم آہنگی رکھتے ہیں۔
آج کی یہ تقریب ثقافتی تبادلے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو افریقہ، چین اور وسیع تر عالمی برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اس شراکت داری کے جذبے کو فروغ دینے میں مدد دیتا ہے جس پر ہمارے کام کی بنیاد قائم ہے۔”
تقریب میں شاعری، مارشل آرٹس، ڈھول کی تھاپ اور خطاطی کے مظاہروں سمیت مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
نیروبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
نیروبی میں چینی زبان کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد
“حروف قائم رہتے ہیں، تہذیب درخشاں ہوتی ہے” موضوع رکھا گیا
سفارتکاروں، ماہرین سمیت شرکا کا تہذیبوں کے درمیان مکالمے پر زور
چینی سفیر گو ہائی یان نے چینی زبان کو امکانات کی کُنجی قرار دیا
افریقی نوجوان چینی زبان اور خطاطی سیکھنے میں گہری دلچسپی لیتے ہیں
اقوام متحدہ کی عہدیدار نے زیادہ زبانوں پر عبور حاصل کرنے کی تلقین کی
زینب ہوا بنگورا کے مطابق کثیر لسانیت سے عالمی نظام مضبوط ہوگا
ثقافتی تبادلے چین، افریقہ اور دنیا کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں


