بدھ, جون 25, 2025
ہومLatestملک کے کامیاب دفاع پر ایرانی افواج کا شکریہ ،عباس عراقچی

ملک کے کامیاب دفاع پر ایرانی افواج کا شکریہ ،عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملک کے کامیاب دفاع پر ایرانی افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں ہماری طاقتور مسلح افواج کی فوجی کارروائیاں صبح 4 بجے آخری لمحے تک جاری رہیں۔

منگل کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں تمام ایرانی عوام کے ساتھ مل کر اپنی بہادر مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے پیارے وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتی ہیں، اور جنہوں نے دشمن کے ہر حملے کا آخری لمحے تک ڈٹ کر جواب دیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!